ٹرین میں واش روم جانے کیلئے شہری سپائیڈرمین بن گیا

 ٹرین میں واش روم جانے کیلئے شہری سپائیڈرمین بن گیا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو بھیڑ سے بھری ٹرین میں بیت الخلا جانے کیلئے ‘سپائیڈرمین’ بننا پڑا۔

اگرچہ کچھ لوگ اس صورت حال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ان اہم چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس سے بھارتی ہر دن مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف ابھیناو پریہار نے ریکارڈ کی ہے ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عام اور سلیپر کلاس میں گزرنے والا ایک عام دن۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ہے جس کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص نے سب کو سپائیڈر مین کی یاد دلادی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس بھیڑ بھری ٹرین میں 75 فیصد کے پاس ٹکٹ بھی نہیں ہوں گے، یہ گارنٹی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں