میری گھڑی پہنی ہے ؟اینکر نے رپورٹر بہن کو پکڑ لیا

 میری گھڑی پہنی ہے ؟اینکر نے رپورٹر بہن کو پکڑ لیا

لندن (نیٹ نیوز)غیر ملکی ٹی وی سے وابستہ دو سپورٹس جرنلسٹ بہنوں کینڈرا اینڈریوز اور ملیکا اینڈریوز کے درمیان براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

کینڈرا اینڈریوز سپورٹس کمپلیکس سے لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں تب سٹوڈیو میں موجود انکی بہن اینکر ملیکا اینڈیوز نے اسے اپنی گھڑی پہنے ہوئے دیکھ لیا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹوڈیو میں موجود ملیکا اچانک اپنے جملے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور کینڈرا سے پوچھتی ہے کہ کیا یہ میری گھڑی ہے ؟ وہ سکرین پر نظریں چراتی ہے اور تصدیق کرتی ہے ہاں، یہ میری ہی گھڑی ہے ۔کینڈرا اس دعوے کی تردید کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کی مسکراہٹ اس کوشش کو مشکوک بنادیتی ہے ۔ملیکا اینڈریوز نے قومی بہن بھائیوں کے دن کے موقع پر اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا یہ گھڑی اب تمہاری ہوئی، پیاری بہن خوش رہو ۔ جس پر کینڈرا نے لکھا کہ یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔ آپ کی چیز میری اور میری چیز میری۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں