برازیل، خاتون قرض کیلئے چچا کی لاش بینک لے آئی

برازیل، خاتون قرض کیلئے چچا کی لاش بینک لے آئی

برازیلیا(نیٹ نیوز)مبینہ طور پر برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بے حس اور لالچی خاتون بینک سے 17 ہزار برازیلین ریال قرض لینے کے لیے اپنے چچا کی لاش وہیل چیئر پر رکھ کر بینک پہنچی تھی۔

 17 ہزار برازیلین ریال کی مالیت 3215 امریکی ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق خاتون بینک ملازمین کے سامنے مردہ شخص کا سر اٹھا رہی تھی جس سے بینک ملازمین کو کچھ عجیب محسوس ہو ا جس پر ایک ملازم نے کہا مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ قانونی کام ہو رہا ہے ۔بینک میں موجود ملزمہ خاتون نے جواب دیا کہ یہ ایسے ہی ہیں جس کے بعد خاتون نے لاش کی طرف دیکھ کر کہا کہ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو میں آپ کو ہسپتال لے جاتی ہوں، بینک میں خاتون چچا کی لاش سے دستخط کروانے کی کوشش بھی کرتی رہی۔ اس دوران ملازمین نے فوری ایمبولینس اور پولیس کو بینک بلا لیا جہاں تصدیق کی گئی کہ 68 سالہ شخص کی موت بینک لے جانے سے چند گھنٹے قبل ہوگئی تھی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ مردہ شخص کی بھتیجی ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں