61سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے عمر 38سال کرنے کا دعویٰ

61سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے عمر 38سال کرنے کا دعویٰ

مشی گن(نیٹ نیوز) خود کو بائیو ہیکر سمجھنے والے 61سالہ امریکی شہری پاسکو کا دعویٰ ہے کہ وہ خوراک، ورزش اور سپلیمنٹس پر مشتمل سخت طرز عمل کے ذریعے اپنی حیاتیاتی عمر کو 38 سال کی عمر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

پاسکو طلوع آفتاب سے پہلے قدرتی طور پر جاگتا ہے ، باہر کافی وقت گزارتا اور سخت ورزش کرتا ہے ، وہ ایک مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کرتا ہے اور ہر روز 158 سپلیمنٹس لیتا ہے ۔ واضح رہے کہ بائیو ہیکنگ ایک اصطلاح ہے جس میں انسان اپنی جسمانی صلاحیت کو بڑھانے اور لمبی عمر پانے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل کرتا ہے جس میں خوراک، سپلیمنٹس اور ورزش وغیرہ شامل ہیں۔دی نیویارک پوسٹ سے بات چیت میں پاسکو نے کہا میرا وقت میرے لیے بہت اہم ہے جسے میں اچھی طرح شیڈول کرتا ہوں۔ وہ شاذ و نادر ہی دوپہر کا کھانا کھاتا ہے اور شام میں 3 سے 5 بجے تک رات کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتا ہے ۔ اُس کے کھانے میں عام طور پر مختلف قسم کی تازہ سبزیاں، گائے کا گوشت، چکن یا مچھلی شامل ہوتی ہے ، وہ اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے لہسن بھی شامل کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں