بھورے رنگ کے پانڈا سائنسدانوں کیلئے حیرانگی کا باعث

بھورے رنگ کے پانڈا سائنسدانوں کیلئے حیرانگی کا باعث

بیجنگ (نیٹ نیوز)پانڈا کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے کہ اس کا رنگ سیاہ اور سفید ہوتاہے تاہم اب یہ بات پرانی ہوچکی ہے کیونکہ سائنسدانوں کا کہناہے کہ پانڈا کارنگ بھورا بھی ہوتاہے ۔

ایک مطالعاتی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سیاہ او رسفید پانڈا عام پائے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھارکچھ پانڈاپیدائشی طور پربھورے او رسفید رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔بیجنگ میں سائنسدانوں کی ایک تحقیق نے جینیاتی رجحان پر روشنی ڈالی اوربتایاکہ انسانوں کی طرح پانڈا بھی مختلف رنگوں میں جنم لیتا ہے ،بے شک بھورے رنگ والے پانڈا شاذونادرہی پیدا ہوتے ہیں ۔ان نایاب غیر روایتی پانڈوں کی ابتدانے برسوں سے سائنسدانوں اور تحفظ پسندوں کو یکساں طور پر حیران کر رکھا ہے ، ماہرین رنگ کی اس تبدیلی کو نسل کشی یا ماحولیاتی عوامل سے منسوب کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں