جاپانی لڑکے نے نوٹ جوڑنے میں 3ہفتے کا وقت لگا دیا

جاپانی لڑکے نے نوٹ جوڑنے میں 3ہفتے کا وقت لگا دیا

اوساکا(نیٹ نیوز)ایک جاپانی لڑکے نے 10ہزار ین کے نوٹ کو جوڑنے میں 3ہفتے لگادئیے۔۔

 ،یہ نوٹ اس کے والد نے پیپرشریڈر مشین میں پھینک دیاتھاجس سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیاتھا۔نوٹ جوڑنے والے ٹومونے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ ان کے والد نے دفتر میں غلطی سے ایک پرانے لفافے کو پیپر شریڈر میں ڈال دیا لیکن وہ بھول گئے تھے کہ انہوں نے اس میں 10ہزار ین کا نوٹ ڈالا تھا۔ والد کاغذی ٹکڑوں کی پوری ٹوکری گھر لے آئے اور مجھے کہا کہ اگر میں نوٹ کو جوڑ کر بینک سے نیا لینے میں کامیاب ہوگیا تو وہ نوٹ میرا ہوگاپھر اس نوٹ کو مکمل کرنے میں دن رات ایک کردئیے اور پورے 3 ہفتے کی انتھک محنت کے بعد نوٹ جڑ گیا اور میں اسے لے کر بینک آف جاپان گیا جنہوں نے نوٹ تبدیل کرکے میرے حوالے کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں