دل کے مریضوں کا نقصان دہ اشیا دُگنی استعمال کرنیکا انکشاف

 دل کے مریضوں کا نقصان دہ اشیا دُگنی استعمال کرنیکا انکشاف

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قلبی مرض میں مبتلا افراد اپنے سماجی و معاشی رتبے سے قطع نظر روزانہ تجویز کردہ مقدار سے دُگنی مقدار میں سوڈیم استعمال کرتے ہیں۔

یہ تحقیق رواں ماہ کے ابتداء میں امیریکن کالج آف کارڈیولوجی کے سالانہ سائنسی سیشن میں پیش کی گئی۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ ایلسی کوڈجو بتایا کہ اس مطالعے کی اہمیت قلبی مرض میں مبتلا افراد کے گروپ پر دی جانے والی توجہ کی وجہ سے ابھرکر سامنے آتی ہے ۔ یہ وہ افراد ہیں جن کو سوڈیم کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔لیکن تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 فی صد افراد عموماً زیادہ سوڈیم استعمال کرتے ہیں۔ایلسی کوڈجو کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کے سبب سوڈیم کی کھپت میں کمی کرنا مشکل ہوتا ہے، بشمول ان افراد کے جن کی صحت اس عنصر کی وجہ سے بدتر ہوجاتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں