چین کے پرکشش 88 سالہ فیشن ماڈل دادا کی دھوم

چین کے پرکشش 88 سالہ فیشن ماڈل دادا کی دھوم

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ وانگ ڈیشن چین کے انتہائی منکسرالمزاج اور دھیمے مزاج کے دادا کے نام سے معروف ایکٹول اور فیشن ماڈل ہیں۔

انکی شہرت کا آغاز 2015 میں اس وقت ہوا جب وہ بیجنگ میں منعقدہ چائنا فیش ویک کے دوران ٹاپ لیس کے ساتھ اپنی پہلی ماڈلنگ کرتے نظر آئے تھے ۔ 1936 میں چین کے ایک معمولی لیکن کثیر العیال گھرانے میں پیدا ہونے والے وانگ ڈیشن کے والدین نے انکے خواب کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ جب 2017 میں چینی میڈیا میں انکے بارے میں خبریں آنا شروع ہوئیں تو اس وقت 81 سالہ وانگ ڈیشن کو ماڈلنگ میں صرف دو برس ہوئے تھے تاہم چائنا فیش ویک میں انکی جانب سے کی گئی آئیکونک واک نے انہیں ہر ایک کے ذہن میں نقش کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں دنیا کے بڑے فیش ہائوسز سے ڈیلز ملنے لگے۔ انہوں نے جہاز اڑانے کا لائسنس لینے کے بعد یہ سیکھا کہ موٹرسائیکل اور گھوڑے پر کیسے سواری کی جاتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں