امریکا :فلیٹس کا انوکھا ڈیزائن خصوصی توجہ کا مرکز

امریکا :فلیٹس کا انوکھا ڈیزائن خصوصی توجہ کا مرکز

میساچوسٹس (نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست میساچوسٹس کا ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میساچوسٹس میں نیو سٹریٹ اور ٹاور سٹریٹ کے کونے پر واقع سابقہ ڈوڈلی پولیس اسٹیشن جو 2017ء میں بند ہو گیا تھا اب اسے فلیٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان فلیٹس کو تعمیر کے وقت معمار نے ان کے ڈیزائن میں کم از کم ایک جیل خانے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔مقامی سٹیٹ ایجنسی نے جیسے ہی ان فلیٹس کو فروخت کرنے کے لیے اشتہار دیا تو یہ انوکھا ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔فلیٹس کے اس انوکھے ڈیزائن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے جو ان فلیٹس میں موجود جیل پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب بچے بہت پریشان کر رہے ہوں تو یہ جیل انہیں خاموش کروانے کے لیے کافی مفید ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں