دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وبا کا خطرہ

دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وبا کا خطرہ

بارسلونا(سپورٹس ڈیسک ) سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کو مچھروں سے منتقل ہونے والی بیماریوں (ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماری) کے خطرات لاحق ہوں گے ۔

ماہرین کے مطابق مچھروں کے سبب پھیلنے والی وبائیں (گلوبل وارمنگ کے وجہ سے ) شمالی یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں اگلی چند دہائیوں میں پھیلنا متوقع ہے ۔برطانیہ میں یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں دیکھا گیا کہ گزشتہ برس 20 سال سے زیادہ کے عرصے کے مقابلے میں ملیریا کے زیادہ کیسز سامنے آئے ۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2023 میں انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 2004 ملیریا کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2022 میں یہ تعداد 1369 تھی۔یو کے ایچ ایس اے کے مطابق تعداد میں اضافہ کئی ممالک میں ملیریا کے دوبارہ سر اٹھانے اور بین الاقوامی سفر کے لیے عالمی وباء کی پابندیوں کے ختم کیے جانے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر گزشتہ دو دہائیوں میں آٹھ گُنا اضافہ ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں