سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد

سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد

ٹیکساس(نیٹ نیوز) بے گھر افراد کا کسی بھی جگہ کو اپنا مسکن بنا لینا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے تاہم امریکا میں ایک بے گھر ۔

خاتون مقامی سپرمارکیٹ کے سائن بورڈ کے اندر ہی رہائش پذیر ہوگئیں اور 1 سال تک وہیں مقیم رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک بے گھر خاتون م،ڈلینڈ میں موجود ‘فیملی فیئر سپر مارکیٹ’ کی چھت پر لگے سائن بورڈ میں ایک سال سے رہائش پذیر تھیں۔ ۔ 34 سالہ نامعلوم خاتون کا سراغ اس وقت ملا جب اسٹاف کو پاور ایکسٹینشن کا ایک تار چھت پر لگے سائن بورڈ کے اندر جاتا دکھائی دیا جس نے انہیں وہاں جاکر چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا۔جیسے وہ سائن بورڈ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک عورت کو اپنے چھوٹے سے گھر میں پایا جس میں باقاعدہ فرش، کمپیوٹر اور کافی بنانے والی مشین موجود تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کہیں اور نوکری ہے لیکن فی الحال ان کا اپنا کوئی گھر نہیں ہے اور وہ تقریباً ایک سال سے یہاں رہ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں