طوفانی ہوائیں، کئی ٹن وزنی طیارے کے سرکنے کی ویڈیو وائرل

طوفانی ہوائیں، کئی ٹن وزنی طیارے کے سرکنے کی ویڈیو وائرل

ٹیکساس(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، طاقتور طوفان نے بھاری بھرکم مسافر طیارے کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلس میں 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے بھاری بھرکم طیارے کو اس کی جگہ سے دور کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مذکورہ طیارہ بوئنگ 737ڈیلس ائیرپورٹ پر دروازے کے قریب پارک تھا جس کا وزن 90ہزار پاؤنڈ تھا۔طوفانی ہوائیں چلنے سے طیارہ گھوم کر دور چلا گیا تاہم طیارے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔طیارے کی گھوم کردورجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدشہری بڑی تعداد میں طیارے کو دیکھنے کیلئے بے چین نظر آرہے ہیں۔ اورکئی صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یونہی موسم ٹھیک ہوگاوہ طیارے کو دیکھنے کیلئے ضرور جائیں، بچے اور خواتین اس حوالے سے زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں