زرافے نے بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا

 زرافے نے بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا

ٹیکساس(نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر امریکا میں ایک زرافے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس نے ٹیکساس کے سفاری پارک میں گاڑی سے 2 سال کی بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سفاری پارک میں پیش آیا جہاں ایک فیملی سیر کرنے آئی تھی۔ فیملی زرافوں کو کھانا کھلاتے کھلاتے ایک زرافے کے بہت نزدیک پہنچ گئی۔2 سالہ پیسلے ٹوٹن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ماں کی گود میں موجود تھی جب ایک زرافہ گاڑی میں موجود کھانے کے بیگ کے پاس اپنا منہ لیا اور اسی اثنا میں اس نے غلطی سے چھوٹی بچی کی قمیض دانتوں میں پکڑ لی اور اسے اٹھا لیا تاہم جلد ہی اس نے چھوڑ دیا۔بچی کے والد جیسن ٹوٹن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم زرافوں کو کھانا کھلانے کے لیے رُکے اور میں نے گاڑی کی پچھلی جانب دیکھا جہاں پیسلے ماں کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی۔ کہ اسی دوران زرافے نے پیسلے کو پکڑ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں