ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا نقصان دہ قرار

 ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا نقصان دہ قرار

میساچوسٹس(نیٹ نیوز)حال ہی میں ہوئے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی وی کے سامنے وقت گزارنے کے بجائے جب آپ جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں تو یہ صحت مندانہ طریقے سے عمر بڑھنے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعے کے سینئر مصنف اور ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ میں میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مولن وانگ نے کہا کہ ہمارے نتائج لوگوں کے لیے پیغام ہیں کہ ٹی وی کو یے جانے والے وقت کو معتدل-بھرپور جسمانی سرگرمی اور نیند سے بدل لیں۔ یہ صحت مند عمر بڑھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے ۔ محققین نے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے 45,000 سے زائد افراد کا تجزیہ کیا جو کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں تھے۔ مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ اس تحقیق کے نتائج حیران کن نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں