اہم پروٹین میں اضافہ بینائی بچانے میں مددگار

اہم پروٹین میں اضافہ بینائی بچانے میں مددگار

برسٹل(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنکھ کے خلیوں میں ایک اہم پروٹین کا اضافہ 50 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو بینائی جانے کے سب سے بڑے سبب سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈیجنریشن (اے ایم ڈی، لوگوں کی بینائی کو متاثر کرنے والی عام کیفیت) سے برطانیہ میں تقریباً 7 لاکھ افراد متاثر ہیں اور فی الحال اس کا کوئی مؤثرعلاج موجود نہیں ہے ۔یونیورسٹی آف برسٹل کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ آئی آر اے کے -ایم نامی پروٹین کی مقدار میں اضافہ آنکھ کے پردے (ریٹینا) کو محفوظ کرنے میں مدد دیتی ہے ۔محققین نے بتایا کہ یہ کامیابی ممکنہ طور پر ایسی جین تھراپیز کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے آئی آر اے کے -ایم کی مقدار بڑھا کر اے ایم ڈی کے خلاف حفاظت کی جاسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں