90سالہ امریکی شہری کو 73سال بعد ڈپلومہ مل گیا

90سالہ امریکی شہری کو 73سال بعد ڈپلومہ مل گیا

مشی گن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک 90 سالہ معمر شخص کو اعزازی ہائی سکول ڈپلومہ مل گیا۔

 مذکورہ بالا شخص جسکا نام باب بون ہومی بتایا جاتا ہے وہ سکول چھوڑ کر 1950 کے عشرے میں کوریا کی جنگ میں شمولیت کے لیے چلے گئے تھے ، تاہم اب اسے 90 برس کی عمر میں اعزازی ڈپلومہ جاری کیا گیا ہے ۔ پورٹیج پبلک اسلکولز نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ باب بون ہومی کو اعزازی ہائی سکول ڈپلومہ پورٹیج سینٹرل ہائی اسکول سے جاری کیا گیا ہے یہ وہی اسکول ہے جہاں انھوں نے 1951 میں ملٹری میں جانے سے قبل کلاسیں اٹینڈ کی تھیں۔ اس موقع پر مسٹر بون ہومی نے کہا کہ انہوں ں نے اکثر سوچا کہ سکول واپس جاؤں لیکن ان دوران انکی ساری توجہ ایک پیپر مل میں اپنے 40 سالہ کیریئر اور اپنے چار بچوں کو پالنے پر لگی رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں