پارک سے 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق دریافت

 پارک سے 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق دریافت

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک جوڑا مقامی پارک میں موجود چھوٹی سے جھیل میں مقناطیس کی مدد سے قیمتی اشیا کی تلاش میں تھا کہ تبھی اس کے ہاتھ ایک صندوق لگا جس میں 1 لاکھ ڈالرز محفوظ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کین اور ان کی اہلیہ باربی اگوسٹینی نیویارک میں مقناطیس کی مدد سے پانی کے اندر کھوج کررہے تھے اسی دوران انہیں ایک صندوق ملا جس میں 100,000 ڈالرز موجود تھے ۔جیمز کین اور باربی اگوسٹینی نے مقامی خبروں کو بتایا کہ وہ کوئینز کے فلشنگ میڈوز کورونا پارک میں تھے جب ان کی رسی کے سرے پر لگا ہوا مقناطیس پانی میں کسی بھاری چیز پر ٹکرایا۔جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں پانی سے کوئی چیز ملی ہو تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق ملا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں