دریائی گھوڑا دوڑتے ہوئے فضا میں معلق رہنے کی صلاحیت کامالک

دریائی گھوڑا دوڑتے ہوئے فضا میں معلق رہنے کی صلاحیت کامالک

لندن(نیٹ نیوز)دریائی گھوڑا تیزی سے بھاگنے کے دوران کافی دیر تک فضا میں معلق رہ سکتا ہے ۔ برطانیہ کے رائل ویٹرنری کالج لندن کے محققین کی جانب سے میملز پر کی جانے والی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی۔

 محققین کاکہناہے کہ عظیم الجثہ دریائی گھوڑا جب تیزی سے حرکت کرتا ہے تو وہ 0.3 سیکنڈ تک فضا میں معلق رہتا ہے ۔ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دیگر زمینی جانوروں مثلاً ہاتھی، گھوڑوں اور گینڈے کے برخلاف دریائی گھوڑا چھوٹے چھوٹے قدموں سے بھاگنا شروع کرتا ہے اور پھر قوی الجثہ زمینی جانوروں کی طرح رفتار کی حد کو آگے بڑھاتا ہے ۔ رائل کالج کے محققین کے مطابق دو دریائی گھوڑوں کے ویڈیو فوٹیج کو یارک شائر میں واقع انکے فلیمنگو لینڈ ریسارٹ کے انکلوژر کے ارد گرد مانیٹر کیا گیا اور ہم اس کی یہ صلاحیت دیکھ کر کافی حیران ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں