سائنس دانوں نے نئی قسم کی لچکدار بیٹری ایجاد کرلی

سائنس دانوں نے نئی قسم کی لچکدار بیٹری ایجاد کرلی

کیمبرج(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی لچکدار بیٹری ایجاد کی ہے جس کو انسانی جسم میں لگانا کسی قسم کا خطرہ نہیں رکھتا۔

یونیورسٹی آف کیمبرج سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے برقی ایلز کے پٹھوں کے خلیوں سے متاثر ہو کر جیلی نما مواد سے خودبخود ٹھیک ہونے والی بیٹریاں بنائی ہیں۔ایلز کے پٹھوں میں موجود الیکٹرولائٹس سے مشابہ اس ہائیڈروجیل کا مواد نرم اور لچکدار رہنے کے باوجود کنڈکٹیویٹی کم ہوئے بغیر کرنٹ فراہم کر سکتا ہے ۔کیمبرج کے یوسف حمید ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن او نیل کا کہنا تھا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے دیگر ممکنہ استعمال پہنے جانے والی ڈیوائسز اور سافٹ روبوٹک میں ہوسکتا ہے ۔ جبکہ جِلد کے نیچے امپلانٹ کو دوا دینے یا دماغ میں لگا کر مرگی جیسی کیفیات کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں