مریخ کا روزانہ کی بنیادوں پر سیارچوں سے تصادم کا انکشاف

مریخ کا روزانہ کی بنیادوں پر سیارچوں سے تصادم کا انکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات کو حاصل ہونے والے نئے ڈیٹا میں معلوم ہوا ہے کہ نظامِ شمسی کا چوتھا سیارہ مریخ مستقل بنیادوں پر سیارچوں سے تصادم کا شکار رہتا ہے ۔

نئی تحقیق کے مطابق سیارے کا تقریباً روزانہ ہی کسی سیارچے سے تصادم ہوتا ہے ۔ یہ تعداد ماضی میں بتائی جانے والی تعداد سے 10 گُنا زیادہ ہے ۔ تحقیق ناسا کے انسائٹ مشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔ حاصل شدہ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ مریخ پر ہر سال تقریباً 280 سے 360 سیارچے ٹکراتے ہیں۔ ان تصادموں کی صورت میں آٹھ میٹر تک کے گڑھے بنتے ہیں اور سیارے کی سطح لرز جاتی ہے ۔یہ تحقیق مریخ اور دیگر سیاروں کے وقت کے ساتھ بدلنے کے عمل کو سمجھنے کے لیے ہماری مدد کر سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں