وزن کم کرنیوالی ادویات سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد گار

وزن کم کرنیوالی ادویات سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد گار

لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیمیگلوٹائڈ نامی فعال جزو کی حامل وزن کم کرنے والی ادویات سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

حال ہی میں ایک جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیمیگلوٹائڈ ان لوگوں میں جن کو سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارہ پانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ، میں لت کو ترک کرنے سے تعلق رکھتی ہے ۔امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آن ڈرگ ایبوز کے محققین نے تقریبا 223،000 افراد کے صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ جن میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور تمباکو کی لت میں مبتلا افراد بھی شامل تھے ۔ تحقیق میں انسولین اور میٹفارمین سمیت سات دیگر اینٹی ذیابیطس ادویات کے مقابلے میں سیماگلوٹائڈ تمباکو نوشی سے متعلق صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات جیسے مشاورت کے لئے کم خطرے سے تعلق دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں