آسٹریلوی جوڑے کو 57 سال بعد شادی کی گمشدہ ویڈیو مل گئی
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی جوڑے کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے 57 سال بعد اپنی شادی کی گمشدہ ویڈیو مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی جوڑے کی 1967 میں ہوئی شادی کی گمشدہ ویڈیو سکاٹ لینڈ میں انتہائی غیر متوقع طریقے سے منظر عام پر آئی۔سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیری شین نامی شہری پرانی ویڈیوز کو ڈی وی ڈی میں منتقل کر رہے تھے تو انہیں ایک شادی کی ویڈیو بھی ملی لیکن وہ یہ نہیں پہچان سکے کہ ویڈیو کس کی شادی کی ہے ،اس کی شناخت کیلئے ایک فیس بک پر شیئر کی گئی،جسے برسبین کی رہائشی 77 سالہ خاتون ایلین نے اس تصویر کو پہچان لیا جس میں وہ اپنے شوہر بل ٹرنبُل کیساتھ کھڑی ہیں ۔