ٹماٹروں کے رس ملے پانی سے نہا کر پسینے کی بد بو ختم کریں

ٹماٹروں کے رس ملے پانی سے نہا کر پسینے کی بد بو ختم کریں

لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں میں جسم سے آنے والے پسینے کی وجہ سے ناگوار بو آنے لگتی ہے ، پسینے کی بدبو ایک خاص حد تک قابل برداشت ہوتی ہے ۔

پسینے کی بدبو ایک ایسا مسئلہ ہے جو کافی عام ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں تاہم یہ ایک قدرتی عمل ہے اور اس کا مکمل علاج بھی ممکن ہے ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے وزن، کھانے کی کوالٹی ، مشروبات اور مصالحہ جات کے استعمال کی وجہ سے جسم میں ایسے بیکٹیریا بنتے ہیں جو پسینے کی وجہ سے بو پیدا کرتے ہیں تاہم آپ آٹھ سے دس ٹماٹروں کا رس نکالیں اور اسے نہانے والے پانی میں ملاکرنہالیں،اس پانی سے نہانے کی وجہ سے جسم سے خارج ہونے والی ناگوار بو ختم ہوجائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں