چھٹی کیلئے بیماری کا جعلی سرٹیفکیٹ ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

چھٹی کیلئے بیماری کا جعلی سرٹیفکیٹ ، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

سنگاپور (نیٹ نیوز)چھٹی کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانا خاتون کو مہنگا پڑگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک 37 سالہ خاتون سافٹ ویئر ڈویلپرنے اپنی کمپنی میں بیماری کی 9 دن کی۔۔۔

چھٹی لینے کیلئے اپنے پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو فوٹو شاپ پر ایڈٹ کیا، جعلی کیوآر کوڈ بنایا اورجعلی دستاویز بنانے پراس کے 3 ہزار 541 سنگا پورین ڈالر یعنی 7 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے خرچ ہوگئے ۔کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو کیوآرکوڈ پرشک گزار تو خاتون سے اصل میڈیکل دستاویزات ما نگ لیں اورحقیقت کھلنے پراسے نوکری سے نکال دیا گیا،عدالت نے خاتون کو 5 ہزار سنگا پورین ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں