چمٹیوں سے حل ہونیولا ننھا روبک کیوب ،قیمت 15لاکھ روپے

چمٹیوں سے حل ہونیولا ننھا روبک کیوب ،قیمت 15لاکھ روپے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک ایسا ننھا روبک کیوب تیار کیا گیا ہے جسے حل کرنے کیلئے آپ کو چمٹیوں کی ضرورت ہوگی،اسے آئندہ سال فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس کیوب کو المونیم سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے ہر چہرے کی چوڑائی 0.2 انچ ہے ۔مجموعی طور پر 5 ملی میٹر چھوٹے اسے روبک کیوب کو حل کرنا آسان نہیں کیونکہ آنکھوں پر کافی زور ڈالنا پڑتا ہے ۔اس کا وزن بھی محض 0.3 گرام ہے اور اس کی تیاری 2022 سے کی جا رہی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا روٹیٹنگ پزل کیوب قرار دیا ہے ۔اس خریدنے کے لیے آپ کو 5320 ڈالرز (لگ بھگ 15لاکھ پاکستانی روپے کے قریب)خرچ کرنا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں