بیک وقت ہوا کو صاف اور بجلی بنانے والا مصنوعی پودا

بیک وقت ہوا کو صاف اور بجلی بنانے والا مصنوعی پودا

نیو یارک(نیٹ نیوز) امریکی سائنس دانوں نے ایک مصنوعی پودا بنایا ہے جو بیک وقت اندرونی ہوا کو صاف کرنے کے ساتھ سمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے کافی توانائی پیدا کرتاہے ۔

۔ نیو یارک میں قائم بِنگ ہمٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ٹیم نے پانچ حیاتیاتی سولر سیلز اور ان کے فوٹو سِنتھیٹک بیکٹیریا کا استعمال کرتے ہوئے ایک مصنوعی پتہ بنایا۔پانچ منصوعی پتوں پر مبنی یہ پودا آکسیجن اور بجلی پیدا کرنے کے ساتھ قدرتی پودوں کے مقابلے میں زیادہ شرح سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتا پایا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مصنوعی پودے چار دیواریوں کے اندر کی روشنی کو ضیائی تالیف کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے اس فضاء میں 90 فیصد تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوجاتی ہے۔ ، جبکہ قدرتی پودوں میں یہ شرح 10 فیصد تک ہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں