10منٹ کی ورزش سگریٹ چھوڑنے میں مددگار

 10منٹ کی ورزش سگریٹ چھوڑنے میں مددگار

ویانا(نیٹ نیوز) آسٹریا کی یونیورسٹی آف اِنسبرک میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 منٹ کی ورزش وقتی طور پر سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں میں سگریٹ کی طلب میں کمی اور۔

 ترک کرنے کی علامات میں اضافہ کرسکتی ہے ۔جامعہ کے شعبہ سپورٹس سائنس میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ اسٹیفنی شوٹل نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے متعدد مطالعے کیے گئے ہیں جن میں وقتی طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے والوں پر بند جگہ میں ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ جرنل سائیکو فارمالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کرنے والے 16 افراد کو پوری رات بغیر سگریٹ نوشی کے گزارنے کا کہا گیا اور آئندہ دن شرکاء کو 10 منٹ تک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔ وہ افراد جنہوں نے بند جگہ اور کھلی فضا ورزش کی تھی ان میں سگریٹ کی طلب اور ترک کرنے کی علامات میں کمی واقع ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں