ڈیوٹی ٹائم ختم، پائلٹ کا مسافر پرواز لے جانے سے انکار

ڈیوٹی ٹائم ختم، پائلٹ کا مسافر پرواز لے جانے سے انکار

پونے (نیٹ نیوز) بھارت میں انڈیگو کی ایک پرواز اس وقت 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جب پائلٹ نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اُڑانے سے انکار کردیا ۔

 نیوز 18 کی خبر کے مطابق پرواز جو پونے سے 12:45 بجے اڑان بھرنے والی تھی آخر کار صبح 5:44 پر روانہ ہوئی اور صبح 6:49 بجے بنگلورو میں اتری۔عملے اور مسافروں کے درمیان تصادم کی ایک ویڈیو صارف نے X پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا گیا IndiGo کی پرواز پونے سے بنگلورو تک اس وقت 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب پائلٹ نے اپنے کام کے اوقات ختم ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے سے انکار کر دیا۔مسافروں کو نہ تو ناشتہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی معاوضہ۔ کسٹمر سروس مطلق نظر انداز کردی گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب مسافر پائلٹ کو پکارتے ہیں تووہ کاک پٹ کا دروازہ بند کرلیتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں