گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
لاس ویگاس(نیٹ نیوز)ایک امریکی نے اپنے گھر کی سیڑھیوں پر ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کے برابر فاصلہ تقریباً 23 گھنٹوں میں اتر اور چڑھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے شان گریسلے کو گھر کی سیڑھیوں پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے برابر فاصلہ یعنی 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز طے کرنا تھا۔انہوں نے اپنی کوشش یوٹیوب پر لائیو سٹریم کی جو 22 گھنٹے 57 منٹ اور 2 سیکنڈ کے دورانیے میں مکمل ہوئی۔شان گریسلے نے کہا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ اس سے قبل ایسا کسی نے نہیں کیا تھا۔ وہ لوگوں کو خودکشی سے بچانے کے مقصد کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے تھے لہٰذا انہوں نے دو مقاصد کو یکجا کر دیا۔ کووڈ-19 کے اختتام پر انہیں بہت سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا۔