پرفیوم کپڑوں کی بجائے جلد پر لگائیں ،خوشبوتادیرقائم رہے گی

 پرفیوم کپڑوں کی بجائے جلد پر لگائیں ،خوشبوتادیرقائم رہے گی

لاہور(نیٹ نیوز)پرفیوم لگاکر اس کو دیرتک قائم رکھنے کیلئے اسے کپڑوں کے بجائے جلد پر استعمال کریں ،پرفیوم تیل کی طرح نہیں ہے جسے آپ جِلد پر رگڑتے ہیں۔۔۔

 رگڑنے سے گرمی پیدا ہوتی ہے جو خوشبو کے قدرتی مالیکیولز کو بدل دیتی ہے جس کی وجہ سے یہ تیزی سے بخارات بن جاتی ہے ،اس لئے پرفیوم کو جلد پر سپرے کیا جائے ، کلائی اور گردن خوشبو لگانے کیلئے مثالی ہیں کیونکہ وہ گرمی خارج کرتے ہیں جس سے خوشبو کو تیزی سے نشوونما ملتی ہے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ زیادہ ارتکاز سے بچنے کیلئے جلد سے تقریباً 5 انچ دور پرفیوم سپرے کریں۔پرفیوم کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور جلد کے مقابلے میں خوشبو اکثر لباس پر زیادہ دیر تک نہیں رہتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں