اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والا چینی شہری گرفتار
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری کے جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والے شہری کو پولیس نے دھرلیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق 11 نومبر کو ایک شخص نے اپنی تصویر کے ساتھ ‘وانٹڈ آرڈر’ پوسٹ کیا۔ آرڈر میں اس نے خود کو وینگ ییبو (مشہور چینی اداکار اور ڈانسر) ظاہر کیا اور خود کو ایک مفرور بتایا۔پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ چن یوان نامی کاؤنٹی کا رہائشی ہے ۔ اس نے ایک کمپنی سے 10 نومبر 2024 کو 3 کروڑ یوان بھتہ لیا ہے ۔ اس کے پاس ایک سب مشین گن اور 500 گولیاں ہیں۔ اگر کسی نے اسے ڈھونڈ لیا تو اس کو 30 ہزار یوان انعام دیا جائے گا۔جعلی وارنٹ کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور ایک دن سے کم عرصے میں 3 لاکھ 50 ہزار ویوز، 2500 لائیکس، 80 کمنٹس اور 1155 شیئرز حاصل کر لیے ۔