بچے کے پیٹ میں دوسرے بچے کے پرورش پانے کا ’’معجزہ ْ‘‘

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ‘‘فیٹس ان فیٹو’’ کہا جاتا ہے اورایساواقعہ 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتا ہے ۔پہلے سے 2بچوں کی 32سالہ ماں کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے اسے مزید علاج کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا،تاہم، خاتون کی زچگی بلڈھانہ کے سرکاری اسپتال میں ہوئی، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے انتہائی احتیاط سے آپریشن کیا اور خاتون کے پیٹ سے بچے کو بحفاظت نکالا۔ آپریشن کے بعد بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے امراوتی منتقل کیا گیا۔