چرس کے باعث ہسپتال پہنچنے والا 5سال کے اندرمرسکتا

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا ہسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے ، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے ۔ مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے بتایا کہ دنیا بھر میں چرس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب کینیڈا اور امریکا میں روزانہ شراب پینے سے زیادہ لوگ چرس کا استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ چرس کے استعمال میں اضافے سے جلد موت کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی اس سے منسلک ہے ۔