سالمن مچھلیاں فرار، کمپنی کا فی مچھلی 45 ڈالر انعام کا اعلان

سالمن مچھلیاں فرار، کمپنی کا فی مچھلی 45 ڈالر انعام کا اعلان

اوسلو(نیٹ نیوز)ناروے میں ایک سی فوڈ کمپنی جس کی 27 ہزار سالمن مچھلیاں ساحل پر واقع ایک فش فارم سے فرار ہوگئی تھیں، اب اس کمپنی نے فرار ہونے والی مچھلیوں کو پکڑ کر لانے والوں کو 45 ڈالر فی مچھلی دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ کمپنی دنیا میں فارم میں سالمن کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی ہے اور اسکا نام ماوی ہے، کمپنی کے مطابق اتوار کی رات اسکی 105,000 سالمن مچھلیاں ناروے کے شہر ٹروم کے ایک فش فارم سے شمال مغربی ناروے کے سمندر میں داخل ہوگئیں۔ کمپنی نے رجسٹرڈ فشنگ پروفیشنلز سے کہا کہ وہ ان مچھلیوں کو پکڑ کر ریسیپشن سینٹرز میں لائیں گے تو انہیں فی کس 45 ڈالرز دیئے جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی مچھلیاں علاقے کی جنگلی سالمن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، کیونکہ یہ ایک ہی سپننگ گراؤنڈ میں ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں