بھارت: بزرگ کی مدد میں تاخیر، محکمے کو کھڑا ہونے کی سزا

بھارت: بزرگ کی مدد میں تاخیر، محکمے کو کھڑا ہونے کی سزا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ادھیڑ عمر شخص کو سروس فراہم کرنے میں تاخیر برتنے پر سی ای او نے پورے محکمے کو 20 منٹ کے لیے کھڑا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر لوکیش ایم نے سروس کاؤنٹر پر ایک بزرگ شخص کو غیر ضروری طور پر انتظار کرتے دیکھ کر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی۔معمول کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے دوران ڈاکٹر لوکیش نے سروس میں تاخیر ہوتے دیکھی اور عملے کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر لوکیش نے جب سروس کی تیز فراہمی کی ہدایت کے بعد بھی بزرگ کو 20 منٹ انتظار کرتے دیکھا تو غصے میں آگئے۔ سی ای او نے محکمے کا دورہ کیا اور 16 ملازمین بشمول خواتین عملے کو بھی تادیبی اقدام کے طور پر 20 منٹ تک کھڑے رہنے اور اسی حالت میں کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں