واش روم میں دیر، پائلٹ نے گھسیٹ کر مسافر نکالا

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک 20 سال کے نوجوان نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے۔۔
کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میکسیکو سے ٹیکساس پرواز کے دوران جہاز کے پائلٹ نے انہیں زیادہ دیر تک واش روم میں گھسے رہنے پر گھسیٹ کر باہر نکالا اور گرفتار کروایا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق یسرائیل لبیب میکسیکو سے ٹیکساس جانے والی پرواز میں 30 منٹ بعد واش روم استعمال کرنے کے لیے اٹھے ۔جب وہ 20 منٹ تک اپنی سیٹ پر واپس نہ آئے تو ایئر ہوسٹس نے صورتحال کا پتہ لگانے کے لیے واش روم کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس پر یسرائیل لیبب نے جواب دیا کہ انہیں ‘قبض’ ہے 10 منٹ بعد پائلٹ نے غصے میں آ کر دروازہ توڑ دیا اور 20 سالہ نوجوان کو برہنہ حالت میں گھسیٹ کر باہر نکالا ،یسرائیل لیبب اور ان کے ساتھی مسافر کو گرفتار کر کیا گیا تاہم انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔