کچرے ، چوہے اور بدبو ، برمنگھم کچرا گھر میں تبدیل

 کچرے ، چوہے اور بدبو ، برمنگھم کچرا گھر میں تبدیل

لندن(نیٹ نیوز)کراچی کو بھول جائیے ، بکھرے کچرے کے ‘‘حسین ’’نظارے دکھلانے میں دوسرے بڑے انگلش شہر برمنگھم نے ہمارے شہر کو مات دے ڈالی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شوشل میڈیا کے مطابق  وہاں کچرا اٹھانے والوں کی ہڑتال سے ترقی یافتہ نگر ‘‘کچرا گھر’’ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ لوگ جہاں دل چاہے ، کوڑا پھینکنے لگے ، جابجا چھوٹی چھوٹی کچرا کنڈیاں جنم لے چکیں جہاں دندناتے چوہوں کی آبادی میں اتنا اضافہ کہ وہ کاروں تلے آنے لگے ۔ شہری شدید بدبو اور بیماریاں پھیلنے کے خطرے سے پریشان ہیں، کچرا اٹھانے والے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے سے ناراض ہیں۔ شوشل میڈیا کے مطابق ہڑتال نے عیاں کر دیا ہم جن کچرا اٹھانے والوں کو عام زندگی میں اہمیت نہیں دیتے ، انہی کا ماحول صاف ستھرا اور ہمیں صحت مند رکھنے میں بڑا اہم کردار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں