زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا ستارہ

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا ستارہ

نیویارک(نیٹ نیوز)زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و غریب مردہ ستارے کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔یہ مردہ ستارہ حیران کُن طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے ۔ فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال پہلے اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی۔کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس سُپرنووا دھماکے نے اس مردہ ستارے کے گرد یہ اجسام کیسے بنائے ۔ چین اور جاپان کے ماہرین فلکیات نے پہلی بار اس سپرنووا کو 1181 میں آسمان میں ایک "مہمان ستارے " کے طور پر نوٹ کیا۔ لیکن جدید فلکیات دانوں کو 2013 تک اس مردہ ستارے کی باقیات نہیں ملیں، جسے اب Pa 30 نیبولا کہا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں