محبوبہ 27نہیں 48سالہ نکلی، نوجوان صدمے سے دو چار

محبوبہ 27نہیں 48سالہ نکلی، نوجوان صدمے سے دو چار

لاہور(نیٹ نیوز) 26 سالہ نوجوان اس وقت شدید صدمے میں چلا گیا جب اسے معلوم ہوا کہ جس خاتون کے ساتھ وہ 4 سال سے رشتہ نبھا رہا تھا۔۔۔

 وہ 27 نہیں بلکہ 47 سالہ تھی۔نوجوان نے اپنی داستان ریڈٹ Reddit پر شیئر کی اوربتایا کہ لڑکی ہمیشہ یہ دعویٰ کرتی تھی کہ اس کی پیدائش اپریل 1998ء میں ہوئی تھی، لیکن جب ایک دن اتفاقاً نوجوان کو اسکے لیپ ٹاپ میں موجود پاسپورٹ کی تصویر ملی تو حقیقت سامنے آ گئی، پاسپورٹ میں پیدائش کا سال 1977ء لکھا تھا۔ وہ کبھی شک میں نہیں پڑا کیونکہ لڑکی بظاہر 27 سال کی ہی لگتی تھی، اگرچہ وقتاً فوقتاً چند ریڈ فلیگز یعنی مشکوک باتیں بھی سامنے آئیں ۔ جب یہ کہانی وائرل ہوئی تو زیادہ پر سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر یہ رشتہ ختم کر دے کیونکہ یہ دھوکا دہی پر مبنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں