قدیم تہذیب کی 5 ہزار سالہ خاتون کی باقیات مل گئیں

پیرو (نیٹ نیوز)پیرو کے ساحلی علاقے سے ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک خاتون کی 5 ہزار سال پرانی باقیات دریافت کی ہیں۔۔
خاتون کا تعلق قدیم کیرل تہذیب کے بااثر طبقے سے ہوسکتا ہے ۔ ماہر آثار قدیمہ ڈیوڈ پالومینو نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی یہ تدفین بہت اہم ہے کیونکہ لاش کو لپیٹے جانے کے طریقے ، اس کی جلد، بالوں اور ناخنوں کے تحفظ کے انداز بالکل ایسا ہے جیسے وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھنے والی خاتون ہو۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کے کفن میں رنگین مکاؤں کے پرندوں کے نیلے اور بھورے رنگ کے پرندوں کے پر لگے بھی ہوئے تھے اور مقبرے کو ٹوکریوں سے گھیرا ہوا تھا جن میں نذرانے ، گلدان، لوکی موجود تھی۔ڈیوڈ پالومینو نے بتایا کہ خاتون کی باقیات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انتقال تقریباً 20 سے 35 سال کی عمر میں ہوا۔