اپنی ہی چوری شدہ گاڑی انجانے میں دوبارہ خرید لی

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک شخص نے انجانے میں اپنی ہی چوری شدہ گاڑی دوبارہ خرید لی۔36 سالہ ایوان ویلنٹائن جو کہ سولیہل، ویسٹ مڈلینڈز کے رہائشی اور۔۔
سافٹ ویئر انجینئر ہیں، کی 2016 ماڈل بلیک ہونڈا سیوک ان کے گھر کے ڈرائیو وے سے چوری ہو گئی تھی،ان کی انشورنس کمپنی نے نقصان کی تلافی کے لیے رقم ادا کی جس کے بعد ایوان نے کچھ ہفتوں بعد 70 میل دور ایک شوروم سے بالکل ویسی ہی گاڑی خریدی، گاڑی کے اندر کرسمس ٹری کی سوئیاں اور مارس بار کے ریپرز،ٹینٹ پیگ جیسی چیزیں پائی گئیں جو ان کی پرانی گاڑی میں تھیں۔ گاڑی کے نیویگیشن سسٹم میں ان کا اپنا اور ان کے والدین کا پتہ محفوظ تھا۔ان مشاہدات کے بعد انہوں نے گاڑی کو ہونڈا کے ایک ورکشاپ میں لے جا کر چیک کروایا جہاں تصدیق ہوئی کہ یہ وہی گاڑی ہے جو ان سے چوری ہوئی تھی۔