موسمیاتی تبدیلی حاملہ خواتین کی صحت کیلئے خطرناک
نیو یارک(نیٹ نیوز)گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہونے والی شدید گرمی دنیا بھر میں حمل کے دوران خطرناک پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
امریکی ریسرچ گروپ کلائمیٹ سینٹرل نے اپنی حالیہ تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ 2020ء سے اب تک کتنی حاملہ خواتین کو زیادہ گرمی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ذمہ دارہ موسمیاتی تبدیلی پر کس حد تک ڈالی جا سکتی ہے ۔رپورٹ کے نتائج میں یہ بتایا گیا ہے کہ 247 ممالک اور خطوں میں سے 222 میں یہ تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو حمل کے دوران جن خطرناک گرم دنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے موسمیاتی تبدیلی نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان گرم دنوں کی اوسط سالانہ تعداد کو کم از کم دوگنا کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ حمل کے دوران پیچیدگی پیدا کرنے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔