ڈی این اے سے انسانوں کی قدیم ترین ہجرت کا سراغ
سنگاپور (نیٹ نیوز)جدید دور کے منگولیا یا سائبیریا میں رہنے والے افراد اور جنوبی امریکا کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے کیچوا قوم کے درمیان کیا۔۔
مماثلت ہو سکتی ہے جبکہ ان کے درمیان تقریباً 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے ،رپورٹ کے مطابق نانیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سنگاپور کے سینٹر فار انوائرمنٹل لائف سائنسز انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے مطابق ان دونوں اقوام کے افراد درحقیقت اپنے ڈی این اے میں غیرمعمولی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی ایشیائی انسانوں نے شمالی ایشیا سے لے کر جنوبی امریکا تک 20 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا پیدل سفر کیا تھا۔ یہ ہجرت برنگیا نامی زمینی پُل سے شروع ہوئی جو برفانی دور میں سائبیریا کو الاسکا سے ملاتا تھا، وہاں سے انسانوں نے پاناما کے استھمس کو عبور کیا اور بالاآخر جنوبی امریکا کے جنوبی حصے چلی کے پیٹاگونیا تک پہنچے اور وہاں آباد ہو گئے ۔