چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے ٹرکوں کی تیاری

چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے ٹرکوں کی تیاری

بیجنگ(نیٹ نیوز)بغیر ڈرائیور کے چلنے والے ٹرکوں کی تیاری کا سہرا چین کو جاتا ہے جو کہ لاجسٹکس اور نقل و حمل کے۔۔

 شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے ۔انسیپٹیکو ٹیکنالوجی چین کی ایک معروف کمپنی ہے جو بھاری گاڑیوں کے لیے خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے ۔نومبر 2023 میں کمپنی نے Yunyi Transport کو 63 خودکار ٹرک فراہم کیے ، جو کہ 300 ٹرکوں کے آرڈر کا پہلا حصہ تھا۔ خودکار ٹرکوں نے 60 ملین کلومیٹر کا حادثات سے پاک تجارتی آپریشن مکمل کیا ہے جس سے مزدوری اور ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔مارچ 2025 میں چین کی سب سے بڑی اندرون ملک لاجسٹکس بندرگاہ پورٹ نے چھ خودکار نیو انرجی سمارٹ ٹرکوں کا بیڑا متعارف کرایا۔یہ ٹرک روزانہ اوسطاً 200 TEUs (ٹونٹی فٹ ایکویولنٹ یونٹس) کا سامان سنبھالتے ہیں، جس سے مزدوری کے اخراجات میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں