کیا اے آئی تھراپیز انسانی تھراپیز سے زیادہ موثر ہیں

کیا اے آئی تھراپیز انسانی تھراپیز سے زیادہ موثر ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) تھراپیز انسانی تھراپی سے زیادہ مؤثر ہو سکتی ہیں،اس کا سادہ سا جواب تو ‘نہیں ہے لیکن مخصوص حالات میں اے آئی مددگار ہو سکتی ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹس 24/7دستیاب ہوتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو فوری مدد چاہتے ہیں یا جنہیں انسانی تھراپسٹ تک رسائی نہیں۔اے آئی تھراپی زیادہ سستی یا مفت ہو سکتی ہے ، جو ان افراد کے لیے مفید ہے جو مہنگی تھراپی افورڈ نہیں کر سکتے ۔بعض لوگ اے آئی کے ساتھ اپنی بات زیادہ کھل کر کر لیتے ہیں، کیونکہ انہیں کوئی "ججمنٹ" محسوس نہیں ہوتی۔ڈیٹا اینالیسز اور پیٹرن ریکگنیشن: اے آئی بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کر کے ذہنی صحت کے پیٹرنز پہچان سکتا ہے، اور اس کی بنیاد پر مشورے دے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں