ناخن جتنی مچھلی کی ہاتھی سے بھی زیادہ اونچی آواز
لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں ایک ایسی چھوٹی مچھلی پائی جاتی ہے جو ہاتھیوں کی آواز سے بھی زیادہ آواز پیدا کرسکتی ہے۔
اس مچھلی کا نام ڈینیونیلا سیریبرم ہے جو صرف 12 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے یعنی سائز میں ایک ناخن کے برابر۔ یہ اتنی چھوٹی مچھلی حیرت انگیز طور پر 140 ڈیسیبل سے زیادہ کی آواز پیدا کر سکتی ہے ،جو ایک عام چھوٹے جیٹ انجن کے ٹیک آف کے وقت کی آواز کے برابر ہے ۔ یہ آواز ایک ہاتھی کی آواز سے بھی زیادہ بلند ہے جو عام طور پر 100 سے 110 ڈیسی بیل کے درمیان ہوتی ہے ۔ڈینیونیلا سیریبرم کی نر مچھلیوں کے پاس ایک منفرد صوتی نظام ہوتا ہے جس میں شامل ہیں ڈرم کارٹلیج، خصوصی پسلی اور تھکن سے مزاحم پٹھے ۔ اس نظام میں ڈرم کارٹلیج 2000 گنا کششِ ثقل کی قوت سے سوئم بلیڈر سے ٹکراتا ہے جس سے ایک تیز اور بلند آواز پیدا ہوتی ہے ۔