آن لائن شاپنگ،اصل سامان کی جگہ صرف سٹیکرز
دبئی(نیٹ نیوز)دبئی میں مقیم ایک بھارتی خاتون نے آن لائن شاپنگ کے دوران چونکا دینے والا تجربہ شیئر کیا۔ خاتون نے گھر کے ضروری سامان کی خریداری کیلئے معروف آن لائن پلیٹ فارم کا رخ کیا۔
انھیں لگتا تھا جیسے انہوں نے کسی شاندار ڈیل پر ہاتھ مار لیا ہو، مگر جب پارسل کھولا تو اصل اشیاء کی جگہ صرف اُن کی تصاویر والے سٹیکرز موصول ہوئے !یہ دلچسپ غلط فہمی اس وقت پیش آئی جب خاتون نے آن لائن ویب سائٹ پر سامان کی تفصیلات غور سے پڑھے بغیر آرڈر دے دیا۔ دراصل، جن اشیاء کو وہ حقیقی سامان سمجھ کر خرید رہی تھیں، ان کی تفصیل میں واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ ‘‘سٹیکرز’’ ہیں ۔ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آن لائن خریداری کرتے وقت پروڈکٹ کی تفصیل پوری توجہ سے پڑھنا کتنا ضروری ہے ۔سچیتا اوجھا نے اپنی والدہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔