آسٹریلیا میں فوج اور پرندوں کے درمیان ’’جنگ‘‘
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیاکی تاریخ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جسے ایمو جنگ (Emu War) کہا جاتا ہے۔
یہ واقعہ 1932 میں پیش آیا جب آسٹریلوی فوج نے مغربی آسٹریلیا کے کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے ایمو پرندوں کے خلاف ‘جنگ’ لڑی۔پہلی جنگ عظیم کے بعد آسٹریلوی حکومت نے سابق فوجیوں کو مغربی آسٹریلیا میں زمینیں دیں تاکہ وہ زراعت کر سکیں۔ تاہم 1932 میں تقریباً 20,000 ایمو پرندے ان علاقوں میں آ گئے اور فصلوں کو نقصان پہنچانے لگے جس پر حکومت نے فوجی مداخلت کا فیصلہ کیا۔یہ فوجی مہم مغربی آسٹریلیا کے ضلع کیمپیون میں شروع ہوئی ۔ اس معرکے میں تقریباً 986 ایمو پرندے ہلاک ہوئے ۔ اس میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مہم ناکام رہی۔ ایمو پرندے فصلوں کو نقصان پہنچاتے رہے اور فوجی مداخلت مؤثر ثابت نہ ہوئی اور ایمو پرندوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔