بیماریوں سے بچانے کیلئے بلیوں کو دودھ ہرگز نہ پلائیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگرچہ یہ بات سننے میں ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ بات بالکل درست ہے کہ بالغ بلیوں کو ہرگز دودھ نہیں پلانا چاہیے۔۔۔
خاص طور پر گائے کا دودھ۔اگرچہ ہم روز مرہ کے تجربات میں یا فلموں اور کہانیوں میں دیکھتے ہیں کہ اکثر بلیوں کو دودھ پیتے دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف ہے ۔کیوں بلیوں کو دودھ نہیں پلانا چاہیے ؟،زیادہ تر بالغ بلیوں میں لیکٹوز (Lactose) ہضم کرنے والا لیکٹیز انزائم نہیں ہوتا یا کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے دودھ ہضم نہیں ہوتا اور وہ بیمار ہو سکتی ہیں۔گائے کا دودھ پینے سے بلی کو گیس، اسہال، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ دودھ میں وہ تمام غذائیت نہیں ہوتی جو بلی کو صحت مند رکھنے کے لیے چاہیے، خاص طور پر ٹورین (Taurine) جیسا ضروری امائنو ایسڈ جو بلیوں کے لیے بہت اہم ہے ۔بلیوں کوبیماریوں سے بچانے کیلئے ان باتوں پرضرورعمل کریں۔