شمسی نظام کے بیرونی کنارے پر نیا بونا سیارہ دریافت

شمسی نظام کے بیرونی کنارے پر نیا بونا سیارہ دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے شمسی نظام کے بیرونی کنارے پر ایک نیا بونا سیارہ دریافت کیا ہے ، جسے OF201 کا نام دیا گیا ہے ۔یہ سیارہ نیپچون سے بھی کہیں زیادہ دور واقع ہے اور اس کی دریافت نے نظامِ شمسی کی ساخت اور۔۔

 ممکنہ "سیارہ نو" (Planet Nine) کی موجودگی کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔اس کا قطر تقریباً 700 کلومیٹر ہے جو اسے ممکنہ بونا سیارے کے زمرے میں لاتا ہے ۔ یہ سیارہ سورج کے گرد ایک انتہائی لمبا اور بیضوی مدار رکھتا ہے ، جس کا قریب ترین فاصلہ 44.9 AU اور دور ترین فاصلہ 1,600 AU ہے ۔ یہ مکمل مدار تقریباً 25,000 سال میں مکمل کرتا ہے ۔اس وقت یہ سورج سے تقریباً 90.5 AU کے فاصلے پر واقع ہے جو پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ دور ہے ۔OF201 کی دریافت 2011 سے 2018 کے درمیان چلی اور ہوائی میں موجود دوربینوں سے حاصل کردہ مشاہدات کی مدد سے ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں